مائکرو سافٹ انٹر نیٹ ایکسپلورر ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

جو لوگ بیسویں صدی کے آخر اور اکیسویں صدی کے آغاز میں انٹرنیٹ استعمال کرتے رہے ہیں، وہ  اس ‘e’ سے اچھی طرح شناسا ہوں گے، جو مائکرو سوفٹ کے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی پہچان ہے. 1995 کے بعد سے زیرِ استعمال مائکرو سافٹ کا یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر اب بالآخر بند ہونے جا رہا ہے۔

مائکرو سافٹ نے پرانے براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 اور مائکرو سافٹ ‘لیگیسی ایج’ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کی جگہ اب نئے براؤزر ‘مائیکروسافٹ ایج’ نے لے لی ہے

مائکرو سافٹ نے بلاگ کے ذریعے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ یہ ﺑﺮﺍﻭٔﺯﺭ اگلے سال 2021ع میں 17 اگست سے دستیاب نہیں ہو گا۔ اسی طرح ایکسپلورر کے پرانے براؤزر ’لیگیسی ایج‘ کی بھی مزید سیکیورٹی اپ ڈیٹس نو مارچ 2021 کے بعد سے دستیاب نہیں ہوں گی۔ جب کہ ویڈیو کانفرنس ایپ ‘مائیکروسافٹ ٹیمز’ بھی 30 نومبر 2020 کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 کو سپورٹ نہیں کرے گی۔

مائکرو سافٹ کے مطابق کمپنی صارفین کی پرانے براؤزر سے نئے میں منتقلی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close