ﮐﺮﺍﭼﯽ میں  اگست میں ہونے والی بارشوں نے 89 سال پرانا رکارڈ توڑ دیا

نیوز ڈیسک

ﻣﺤﮑﻤﮧ ﻣﻮﺳﻤﯿﺎﺕ کا کہنا ہے ﮐﮧ اب بھی ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺴﭩﻢ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﮐﮯ ﺟﻨﻮﺏ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﭘﺮ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ.

محکمہ موسمیات کے ﭼﯿﻒ ﻣﯿﭩﺮﻭﻟﻮﺟﺴﭧ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﺳﺮﻓﺮﺍﺯ کے مطابق ﮐﺮﺍﭼﯽ کے ﺟﻨﻮﺏ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ بارشوں کے ﺳﺴﭩﻢ ﮐﻮ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﺳﮯ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﻧﻤﯽ ﻣﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ، ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﮨﻮﺍﺋﯿﮟ ﭼﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺳﺴﭩﻢ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﭘﺮ ﺁﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ

ﺳﺮﺩﺍﺭ ﺳﺮﻓﺮﺍﺯ ﮐﺎ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﯿﺰ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ دو مزید ﺍﺳﭙﯿﻞ ﺭﺍﺕ ﮔﺌﮯ ﯾﺎ ﮐﻞ ﺻﺒﺢ ﺗﮏ دوبارہ ﺁﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ

ﮐﺮﺍﭼﯽ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍٓﺝ ﺻﺒﺢ ﺳﮯ ﺷﺪﯾﺪ ﻣﻮﺳﻼ ﺩﮬﺎﺭ ﺑﺎﺭﺵ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﮯ، ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮐﺌﯽ ﺍﮨﻢ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﭘﺮ ہر جگہ پانی ہی پانی بھر گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. مسلسل ہونے والی شدید بارش سے کئی علاقوں میں گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کراچی میں موسلا دھار بارش بڑے پیمانے پر اربن فلڈنگ کا باعث بنی ہے ، کیونکہ اگست میں ہونے والی بارش نے شہر کے 89 سالہ پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ جمعرات کو اس ہفتے کی شدید بارش کا تیسرا دن تھا

اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے دوران ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ کئی علاقوں سے رہائشیوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑ گیا ہے۔ صوبائی حکام بے گھر افراد کو اسکولوں کی عمارتوں میں منتقل کر رہے ہیں

ہمارے اعداد و شمار کے مطابق ، اگست کے مہینے میں کبھی اتنی بارش نہیں ہوئی تھی ، "ملک کے چیف محکمہ موسمیات کے افسر ، سردار سرفراز نے ، رائٹرز کو بتایا کہ حالیہ بارشوں نے 1931ع کا رکارڈ توڑ دیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close