ٹک ٹاک کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک

دنیا کی مشہور ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ ایپلیکیشن ٹک  ٹاک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیون میئر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ٹک ٹاک کے سی ای او کیون میئر نے سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم کو چھوڑ نے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

کیون مئیر نے سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کے 100  دن بعد ہی خط کے زریعے اپنا عہدہ چھوڑنے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے.

ٹِک ٹِک سے وابستہ ہونے سے قبل میئر والٹ ڈزنی کمپنی کے صارفین اور بین الاقوامی سطح کے چیئرمین تھے۔ اس سے قبل وہ ڈزنی کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف اسٹریٹیجی آفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاک سے امریکی شہریوں کی جاسوسی کی جاسکتی ہے

یاد رہے کہ امریکی صدر نے چینی کمپنی کے خلاف کریک ڈاؤن کےاحکامات بھی دیئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close