بھارت نے واٹس ایپ سے رازداری پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک

واٹس ایپ صارفین کی سب سے زیادہ تعداد کے حامل ملک بھارت نے واٹس ایپ سے اپنے صارف کی رازداری پالیسی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

سماجی رابطے کی سائٹ واٹس ایپ کی نئی پالیسی بھارت میں 15 مئی سےنافذ ہوئی ہے، بھارتی حکومت نےمطالبہ کیا ہے کہ واٹس ایپ ملک میں اس نئی پالیسی کو واپس لے

واضح رہے کہ بھارت بھر میں واٹس ایپ کے 400 ملین سے زائد صارفین موجود ہیں،  فیس بک کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے فی الحال بھارتی سرکار کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے، تاہم اپنے پرانے موقف کا دفاع کرتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے حکومت سے رابطہ رکھا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close