مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن نے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

نیوز ڈیسک

کراچی : عالمی شہرت رکھنے والے مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے فلاحی ادارے ’’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘‘ نے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں

مدارس کی خدمت اور طلبا کو گھر یا ہاسٹل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فلاحی ادارے ’’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘‘ نے اب ایمبولینس کی مفت سروس کا بھی آغاز کر دیا ہے

مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں مولانا طارق جمیل کو ایمبولینس سروس کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر دعا بھی کروائی

پوسٹ میں اُن مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے ایمبولینسیں خریدنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کو چندہ دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے مولانا طارق جمیل کے اس کارِ خیر کو خوب سراہا جارہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close