تعلیمی بورڈرز میں چیئرمیننز کی توثیق، چیئرمین BISE شہیدبینظیر آباد کو ہٹا دیا گیا

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کابینہ نے ڈاکٹر محمد فاروق حسن کو BISE شہید بینظیرآباد کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ انہیں ویٹرنری یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے

ان کی جگہ اب کسی اور موزوں ماہر تعلیم کو چیئرمین مقرر کیا جائے گا

کابینہ نے ڈاکٹر سعیدالدین کو چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی اور سید شرف علی شاہ کی بطور چیئرمین بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی تقرریوں کی توثیق کی

سندھ کابینہ نے سید غلام مجتبیٰ شاہ چیئرمین BISE سکھر، برکت علی حیدری چیئرمین BISE میرپورخاص اور ڈاکٹر محمد میمن چیئرمین BIES حیدرآباد کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس کے ساتھ محکمہ یو اینڈ بی کو ہدایت کی گئی کہ وہ عہدوں کی تشہیر کریں اور مسابقتی عمل کے ذریعے نئے چیئر مین کومقرر کریں

جب کہ کابینہ نے محکمۂ یو اینڈ بی کو ہدایت کی کہ وہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ سے کم از کم تین ماہ قبل فورم کو آگاہ کریں تاکہ ان کی بھرتی کا عمل وقت کے ساتھ ساتھ شروع کیا جاسکے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close