مل کر پولیس سے لڑیں گے، ڈاکوؤں کے رابطے

نیوز ڈیسک

شکارپور :  شکارپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا فیصلہ کن آپریشن کا آغاز ہونے سے پہلے ڈاکوؤں کے مختلف گروہوں میں رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، جن میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پولیس سے لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کمانڈر تنویر حسین تنیو کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن کے بعد ڈاکوؤں کے مختلف گروہوں کا آپس میں رابطہ ہوا ہے اور آپریشن والے مقامات پر مختلف کچے کے علاقوں سے ڈاکوؤں کی شکارپور کچے میں آمد شروع ہو گئی ہے، جدید اسلحہ اور کھانے پینے کا سامان بھی ساتھ لے کر پہنچ رہے ہیں

پولیس ذرائع کے مطابق جب بھی کسی علاقے میں پولیس ڈاکوؤں کے خلاف کوئی بڑا آپریشن کرتی ہے، تو دیگر کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کے گروہ ان کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں کے خلاف چھٹے اور راجن پور میں پانچویں روز بھی آپریشن جاری رہا، پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں جلادی ہیں جبکہ سکھر، شکارپور اور کشمور سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں سندھ پولیس کا سرگرم آپریشن بھی چل رہا ہے

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں جاری لادی گینگ کے خلاف پنجاب پولیس، بارڈر ملٹری پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اب تک 24 مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا ہے، فورسز کی جانب سے لادی گینگ کے متعدد ٹھکانے مسمار کر دئیے گئے

سندھ کے علاقے راجن پور کے کچے کے علاقے میں بھی ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پانچ روزسے جاری ہے تاہم دو مغوی پولیس اہلکاروں کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔

سکھر کے کچے کے علاقے سدہوجا اور گدپور میں آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں بھی جلا دی گئی ہیں، جبکہ کشمور کے دریائی راستوں پر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ناکوں میں اضافہ کر دیا ہے

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close