سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل قلفی والے کی وڈیو وائرل

ویڈیو

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناقابل یقین تشبیہ کی بدولت پاکستان میں آئس کریم بیچنے والے ایک شخص کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ‘ڈپلیکیٹ کاپی’ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔

چالیس کے پیٹے میں محمد اعظم نامی یہ شخص  البانیزم  بیماری کا شکار ہے ، جو پنجاب میں ساہیوال کی سڑکوں پر آئس کریم فروخت کرتا ہے

لوگ اس کا موازنہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ کر رہے ہیں اور آئس کریم بیچتے کےچلیے اس کی اردو میں گانا گاتے ہوئے کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جو خبر کے آخر میں موجود ہے

اپنے علاقے میں وہ قلفیاں بیچنے کے لیے اس نرالے انداز کے حوالے سے پہلے ہی کافی مقبول یے، لیکن اب اس کا چرچا سوشل میڈیا سے لے کر بین الاقوامی میڈیا تک پہنچ گیا ہے

ساہیوال میں لی گئی ویڈیو میں ، اس شخص کو اپنک آئس کریم بیچنے والی گاڑی کے ساتھ کھڑے گانا لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے. اگرچہ ناظرین ان کی ٹرمپ کے مماثلت سے دنگ رہ گئے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کی گائیکی کی آواز زیادہ توجہ دینے کی مستحق ہے

گلوکار شہزاد رائے کو بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمشکل قلفی فروش نے اپنا مداح بنا لیا ہے، گزشتہ روز شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ قلفی والا اپنی سُریلی آواز میں منفرد گلوکاری کرکے قلفی بیچ رہا ہے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قلفی فروش اپنی گلوکاری کے ذریعے گاہکوں کو بتارہا ہے کہ کھویا اور مکھن اُس کی قلفی کی خاصیت ہیں جن کی مدد سے وہ مزیدار قلفی تیار کرتا ہے

شہزاد رائے نے قلفی فروش کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’واہ! قلفی والے بھائی، کیا بات ہے، مجھے تو قلفی کھائے بغیر ہی مزہ آگیا۔“

ٹوئٹر صارفین نے جہاں قلفی فروش کے منفرد ٹیلنٹ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین نے اُنہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہمشکل قرار دے دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ لاہور کی مارکیٹ میں قلفی بیچتے ہوئے۔‘

ویڈیو یہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close