آصف زرداری پر 9 ستمبر کو فردِ جرم عائد کی جائے گی

نیوز ڈیسک

جعلی اکاؤنٹس کیس میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور اور دیگر ملزمان کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی طرف سے آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جو عدالت نے منظور کرلی

عدالت نے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 9 ستمبرکی تاریخ مقرر کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close