محکمہ ثقافت و سیاحت کے تحت عکس سندھ سیزن2 کی نمائش

نیوز ڈیسک

کراچی : محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے زیر اہتمام عکس سندھ سیزن 2 کی نمائش کا آغاز ہوگیا

اس موقع پر لیاقت لائبری میں واقع سامبارا آرٹ گیلری میں سندھ بھر سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد نوجوان فوٹوگرافرز کی منتخب کردہ تصاویر کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا

ڈائریکٹر جنرل ثقافت سندھ عبدالعلیم لاشاری نے کہا ہے کہ عکس سندھ سیزن 1 کے بعد سیزن 2 کے لئے لوگوں کی جانب سے تقاضا  کیا جا رہا تھا، جسے پورا کیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ عکس سندھ سیزن 2 کا مقصد ابھرتے ہوئے نوجوان فوٹو گرافرز کو مواقع فراہم کرنا ہے جو اپنے کیمرے کے لینس کے ذریعے نہ صرف خوبصورت لمحوں کو محفوظ بناتے ہیں بلکہ سندھ کی سماجی اور ثقافتی زندگی کو بھی اجاگر کرتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close