شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پر امڈ آئی، چار افراد ڈوب کر جاں بحق

نیوز ڈیسک

کراچی : کووڈ سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریح کی غرض سے ساحل سمندر ، پارکوں اور دیگر مقامات کا رخ کرلیا

اتوار کے روز شہریوں کی بڑی تعداد ہاکس بے، گڈانی اور سی ویو پر امڈ آئی جس کے باعث ان مقامات پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، حتیٰ کہ بعض فیملیاں جگہ نہ ملنے اور شدید رش کے باعث پریشانی کے عالم میں گھومتی نظر آئیں

دریں اثنا پکنک منانے کے دوران مختلف مقامات پر نہاتے ہوئے چار افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

ہاکس بے رحمان گوٹھ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے بیس سالہ نوجوان ڈوب گیا، غوطہ خوروں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش نکال کر ورثا کے حوالے کی، جاں بحق ہونے والے کا نام معلوم نہیں ہو سکا

ادہر حب ڈیم میں نہاتے ہوئے بائیس سالہ حمزہ ڈوب گیا، متوفی لیاری کا رہائشی اور دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے آیا تھا

جب کہ  گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے دو افراد سینتیس سالہ عمران حسین اور ساٹھ سالہ نعیم ڈوب گئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close