پیپلزپارٹی کا اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد :  پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ، پارٹی ذرائع کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے یہ فیصلہ مسلم لیگ نون کی بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کے باعث کیا ہے

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 14 اراکین قومی اسمبلی بجٹ منظوری کے وقت ایوان سے غائب تھے۔ جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے آج بھی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے 15 سے زائد ارکان ایوان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بجٹ منظور کرانے میں آسانی ہوئی

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی عدم موجودگی سے متعلق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو بچکانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اپنے بہنوئی کے انتقال کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

مسلم لیگ نون کے رکنِ قومی اسمبلی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان ان کی عمر کے حساب سے تو ٹھیک ہے، مگر ایک پارٹی کے سربراہ کے حساب سے ٹھیک نہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close