پی ڈی ایم اے کی طرف سے سندھ کے لئے دوبارہ الرٹ جاری

نیوز ڈیسک

پاکستان ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کی نے صوبہ سندھ میں سیلابی صورتحال سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے

اس ضمن میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ضروری انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کچے کے علاقے میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کہا گیا ہے

پی ڈی ایم اے مطابق کہ ان تینوں بیراجز کے درمیان آنے والے کچے کا علاقہ زیر آب آئے گا

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ڈی ایم اے سندھ سپر مون سون کی بارشوں کی تباہی کے بعد بڑا سیلابی پانی سندھ کی جانب بڑھنے کے بارے میں الرٹ جاری کر چکا ہے

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے بڑے سیلاب کا نیا وارننگ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ میں سکھر اور دیگر کچے کے علاقے سیلابی پانی سے ڈوبنے کا اندیشہ ہے جب کہ 8 اور 9 ستمبر کو گڈو بیراج اور سکھر بیراج سے بڑا سیلابی ریلا گزرے گا اور اس سے کچے کے علاقے زیرآب آنے کا شدید خطرہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close