سنتھیا رچی رحمان ملک کے خلاف  سپریم کورٹ پہنچ گئی

نیوز ڈیسک

معروف امریکن بلاگر سنتھیا ڈی رچی اپنے وکیل کے ہمراہ وزیرِداخلہ رحمٰن ملک کے خلاف درخواست دائر کرنے سپریم کورٹ پہنچ گئی

سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی نے کہا کہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ میں اتنے سال خاموش رہی
رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام دھرنے والی سنتھیا ڈی رچی کا کہنا تھا  کہ میں نے رحمٰن ملک کے خلاف ایف بی آئی اور امریکی سفارت خانے کو بھی مطلع کیا تھا

امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں پاکستان کے سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کی دائر درخواست پر وکالت نامہ جمع کرانے آئی ہوں، جب عورت کے تحفظ کی بات آئے تو تمام ادارے ایک پیج پر ہونے چاہئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں میں میرے بارے میں یہ غلط فہمی بھی پائی جاتی ہے کہ میں پاکستان میں کسی ادارے کے ساتھ کام کرتی رہی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے آئی ایس پی آر سمیت پاکستان کےکسی بھی ادارے کے ساتھ کام نہیں کیا

اس موقع پر سنتھیا کے وکیل سیف الملوک ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرانے آئے ہیں، انتظار ہے کہ عدالت کب کیس کی سماعت کرتی ہے

سیف الملوک ایڈووکیٹ مزید کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے، ہراسگی کے معاملے میں ایف آئی آر ضرور درج ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں مقیم معروف امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک، سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین اور سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی پر زیادتی اور دست درازی کے سنگین الزامات عائد کئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close