Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکی جاسوسوں نے چین سے کورونا وائرس کی خفیہ معلومات چوری کرلیں، سی این این کا دعویٰ

By Akhtar Rasool
اگست 8, 2021 2 Min Read
0

واشنگٹن : امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے گزشتہ روز اپنی خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جاسوسوں نے چینی شہر ووہان کی تجربہ گاہ سے ناول کورونا وائرس کے بارے میں خفیہ معلومات چوری کرلی ہیں جو کسی ’قیمتی خزانے‘ سے کم نہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ وہی ’خفیہ معلومات‘ ہیں جو 2019ع میں سب سے پہلے ’ناول کورونا وائرس‘ (سارس کوو 2) کی جینیاتی ترکیب (جینیٹک میک اپ) کو ظاہر کرتی، البتہ، یہ معلومات ’خام‘ نوعیت کی ہیں جنہیں ترتیب دینے اور سمجھنے کے بعد ناول کورونا وائرس کی ’اصلیت‘ کا پتا لگانے میں امریکی ماہرین کو خاصا وقت لگ سکتا ہے

امریکی صدر جو بائیڈن نے 26 مئی کے روز اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ 90 دن میں ناول کورونا وائرس کی ابتداء سے متعلق معلومات حاصل کریں اور پتا چلائیں کہ ووہان لیب میں اس وائرس کی تیاری کا مفروضہ درست ہے یا غلط

واضح رہے کہ پچھلے سال (2020) سے یہ مفروضہ گردش میں ہے کہ ’سارس کوو 2‘ وائرس قدرتی طور پر وجود میں نہیں آیا بلکہ اسے چینی شہر ووہان کی تجربہ گاہ میں بنایا گیا تھا جو شاید غلطی یا بے احتیاطی سے ’لیک‘ہو گیا جس کے نتیجے میں کووِڈ 19 کی موجودہ عالمی وبا کا ظہور بھی ہوا

اگرچہ دنیا بھر سے وائرس کے ماہرین بھاری اکثریت سے اس مفروضے کو مسترد کرچکے ہیں لیکن اب بھی بیشتر امریکی سیاستدانوں اور بعض ماہرین کو یقین ہے کہ یہ وائرس چینی سائنسدانوں نے ہی تیار کیا تھا

دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ الزام عائد کرتی رہی ہے کہ چین نے ناول کورونا وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے کےلیے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم سے تعاون نہیں کیا اور انہیں ووہان میں وائرولوجی کی متعلقہ تجربہ گاہ میں نہایت اہم معلومات تک رسائی نہیں دی گئی

امریکی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی معلومات ہیں جو چین نے اب تک دنیا سے چھپائی ہوئی ہیں؛ اور جنہیں حاصل کرکے ’سارس کوو 2‘ وائرس کے قدرتی یا تجربہ گاہ میں تیار ہونے کی تصدیق ہوسکے گی

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی ایجنٹوں نے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت خفیہ طور پر ایسے ماہرین کی بھرتی شروع کردی ہے جو چینی زبان بولتے ہوں

اسی کے ساتھ امریکی محکمہ توانائی (ڈی او ای) میں موجود سپرکمپیوٹر بھی استعمال کیے جارہے ہیں تاکہ حاصل ہونے والے اوّلین ’ناول کورونا وائرس‘ کی جینیاتی معلومات (جینیٹک ڈیٹا) کا تجزیہ جلد از جلد مکمل کرکے اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دی جا سکے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سامسنگ اور ایپل پیچھے رہ گئے، شیاؤمی پہلی بار دنیا کی نمبر ون اسمارٹ فون کمپنی بن گئی

Next

کوئٹہ: عدالت کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme