Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

اپنی گرل فرینڈ کا بھیس بدل کر امتحان دینے والا عاشق گرفتار

By Akhtar Rasool
اگست 10, 2021 2 Min Read
0

ڈاکار : افریقی ملک سینیگال کے علاقے دیوربیل میں بھیس بدل کر اپنی گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے والے نوجوان عاشق کو گرفتار کرلیا گیا

خبروں کے مطابق، خادم امبوپ نامی یہ بائیس سالہ نوجوان دیوربیل کی گستون برجر دے سینٹ لوئی یونیورسٹی کا طالب علم ہے جو اپنی انیس سالہ گرل فرینڈ گانگوئے دیوم کا روپ دھار کر، اس کی جگہ گریجویشن کا امتحان دینے پہنچ گیا

لمبے بالوں والی وِگ لگانے کے علاوہ، امبوپ نے لڑکیوں کا لباس بھی پہن لیا، جبکہ بالوں اور میک اپ کے ساتھ ساتھ اس نے روایتی اسکارف بھی پہن لیا تاکہ کوئی اسے پہچان نہ سکے

اس طرح دو پرچوں میں تو وہ امتحانی مرکز پر موجود عملے اور انویجیلیٹرز کو دھوکا دینے میں کامیاب رہا لیکن تیسرے پرچے میں وہاں کے سپروائزر کو اس  پر شک ہو گیا

تلاشی لینے پر ذرا سی دیر میں انتظامیہ پر انکشاف ہوا کہ ان کا واسطہ ایک لڑکے سے ہے جو لڑکی کا بھیس بدل کر امتحان دے رہا ہے

اس انکشاف کے ساتھ ہی امتحانی مرکز کی انتظامیہ نے پولیس کو بلوا لیا۔ اگلے چند منٹوں میں امبوپ نے پولیس کے سامنے سچائی اگل دی اور بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دے رہا تھا جو قریبی ریسٹورینٹ میں اس کی منتظر ہے

اس لڑکی کو بھی فوراً گرفتار کرلیا گیا اور ان دونوں پر امتحان میں جعلسازی کا کیس بنادیا گیا

اپنے دفاع میں امبوپ نے پولیس حکام سے کہا کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی مدد کررہا تھا، کیونکہ وہ اپنی انگریزی بے حد کمزور ہونے کی وجہ سے گریجویشن کے امتحان میں شدید مشکلات کا شکار تھی. لیکن عاشق کی یہ دلیل پولیس حکام کو بالکل بھی متاثر نہ کرسکی اور عاشق و معشوق، دونوں پر دھوکا دہی اور جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ بنادیا گیا

فی الحال اس مقدمے کی سماعت جاری ہے جس کے اختتام پر امبوپ اور اس کی گرل فرینڈ کےلیے سزا یقینی ہے

ممکنہ طور پر اس جوڑے کو سینیگال میں قومی سطح کے کسی بھی سرکاری امتحان کےلیے پانچ سال تک نااہل قرار دیا جاسکتا ہے جبکہ بھاری جرمانہ بھی متوقع ہے اگر جج زیادہ سخت مزاج ہوا، تو امبوپ اور اس کی گرل فرینڈ کو ایک سال سے پانچ سال تک جیل کی ہوا بھی کھانی پڑتی ہے.

Tags:

BoyfriendExam HallSenegal
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نیوی اور ایئرفورس کے خلاف مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات پر کارروائی کا حکم

Next

عالمی مقبولیت میں ٹک ٹاک نے فیس بُک کو پیچھے چھوڑ دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme