Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرا دیا

By Akhtar Rasool
اگست 16, 2021 2 Min Read
0

جمیکا: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک وکٹ سے شکست دے دی

جمیکا میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے 168 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

پاکستانی ٹیم دوسری اننگ میں 203 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔ چوتھے دن پاکستان کے پانچ کھلاڑی صرف 43 رنز کا ہی اضافہ کر سکے

میچ میں جیرمین بلیک ووڈ نے 55 رنز کی اننگ کھیل، ی جب کہ روسٹن چیز 22 رن، جیسن ہولڈر 16 رن اور جوشنوا ڈی سلوا 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نکروم بونز 5، کیرن پاؤل 4 اور کپتان کریگ براتھویٹ 2 رنز بنا سکے

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی 3 اور فہیم اشرف نے 2 وکٹ حاصل کیں

قبل ازیں دوسری اننگز میں بابر اعظم 55، عابد علی 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے. پاکستان کی ساتویں وکٹ 170 رنز جب کہ نویں وکٹ 192 رنز پر گر گئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جے ڈن سیلز نے پانچ وکٹیں حاصل کیں

کنگسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز پر 124 رنز کی برتری حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 251 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی لیکن اس کی دونوں وکٹیں صرف 2 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی گر گئیں، اس طرح ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا اختتام 253 رنز پر ہوا

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 36 رنز کے خسارے کے ساتھ کیا۔ قومی ٹیم کا اوپننگ پیئر دوسری اننگز میں بھی ناکام ہوا، عمران بٹ اور عابد علی دونوں ایک بار پھر کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، عمران بٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے اظہر علی نے عابد علی کے ساتھ مل کر 55 رنز کی شراکت قائم کی، 56 رنز کے مجموعی اسکور پر اظہر علی آؤٹ ہوئے، انہوں نے 23 رنز بنائے، ان کے بعد فواد عالم میدان میں اترے لیکن وہ بھی اپنا کھاتہ کھولے بغیر واپس لوٹ گئے، تھوڑی دیر بعد عابد علی کی مزاحمت بھی ختم ہوگئی وہ 34 رنز پر میدان بدر ہوئے

65  رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں ، ایسے موقع پر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے قومی ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں نے 56 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد رضوان کی صورت میں پاکستان کو پانچواں نقصان برداشت کرنا پڑا

رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد فہیم اشرف میدان میں اترے اور دونوں نے مل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانے کا بیڑا اٹھایا، کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں پر 160 رنز بنائے تھے اور اسے میزبان ویسٹ انڈیز پر 124 رنز کی برتری حاصل تھی۔ بابر اعظم 54 جب کہ فہیم اشرف 12 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں.

Tags:

CricketICCPakistanPakistan cricketTest CricketWest Indies
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مریضوں کو مشکلات

Next

روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقوم دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme