طالبان کے کون سے اہم رہنما انڈین ملٹری اکیڈمی کے تربیت یافتہ ہیں؟

ویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان کے سات سب سے طاقتور رہنماؤں میں سے ایک شیر محمد ستانکزئی انڈین ملٹری اکیڈمی دہرا دون سے تربیت یافتہ ہیں

اس حوالے سے بھارتی فوج کے ایک سابق جنرل اور ستانکزئی کے بیچ میٹ کا کہنا ہے کہ ستانکزئی مذہب کی جانب کبھی مائل نہیں رہے

انہوں نے بتایا کہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے بھارت کے اہم ترین فوجی تربیتی ادارے دہرا دون کے انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) کے 1982ع بیچ میں تربیت حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ  ستانکزئی طالبان کے  سب سے طاقتور رہنماؤں میں سے ایک ہیں

ستانکزئی کے ساتھ تربیت حاصل کرنے والے بھارت کے سابق میجر جنرل ڈی اے چترویدی نے بتایا کہ ستانکزئی جب آئی ایم اے میں داخل ہوئے تو ان کی عمر بیس برس تھی۔

یہ بھی پڑھئیے:

طالبان کا افغانستان میں نیا آئین لانے اور امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان

احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close