Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

سماعت بحال کرنے والا تھری ڈی پردہ فروخت کے لیے تیار

By Akhtar Rasool
اگست 21, 2021 2 Min Read
0

ہارورڈ : ایسے لوگ، جو کان کے پردے پر کسی چوٹ، انفیکشن یا بیماری سے شدید متاثر ہونے کے بعد اپنی قوت سماعت کھو چکے ہیں، ان کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ایک مصنوعی کان کا پردہ (ایئرڈرم) بنایا ہے

یہ تو آپ جانتے ہیں کہ کان کے اندر ایک باریک جھلی ہوتی ہے جس سے آواز کی لہریں ٹکراتی ہیں تو پردے پر دباؤ پڑتا ہے ۔ اسے دماغ پروسیس کرکے ہمیں وہ آواز سناتا ہے۔ اگر اسے نقصان پہنچ جائے تو ایئر ڈرم  کو بحال کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ اسی لیے ہارورڈ کے ماہرین نے فونوگرافٹ نامی تھری ڈی پرنٹڈ پردہ بنایا ہے جس کی تجارتی پیمانے پر تیاری شروع کر دی گئی ہے

اس ایئر ڈرم کو ٹمپینگ میمبرین (جھلی) بھی کہا جاتا ہے جو بہت باریک اور گول بافت کی طرح ہوتا ہے۔ بہت زوردار آواز سے بھی ایئر ڈرم متاثر ہوکر انسان کو بہرہ بنا دیتا ہے۔ یہاں تک کہ بیکٹیریا یا کسی اور خارجی شے کا اثر اسے تباہ کر دیتا ہے او اس طرح مرض کا انفیکشن بھی انسان کو قوتِ سماعت سے محروم کر سکتا ہے

اس کا روایتی علاج تو ٹمپینوپلاسٹی ہے جس میں مریض کے اپنے جسم کی کھال سے کان کے پردے کی مرمت کی جاتی ہے، لیکن بدقسمتی سے ہر دفعہ اس سے فائدہ نہیں ہوتا ۔ دوسرا یہ کہ اس آپریشن میں کان کے پیچھے سے باریک سوراخ بھی کیا جاتا ہے اور کئی دفعہ پورا آپریشن ہی ناکام ہو جاتا ہے

اب ان مسائل کو حل کرنے کے لیے فونوگرافٹ بنایا گیا ہے، جس میں سائیکل کے پہیوں کے تاروں کی طرح ڈیزائن بنایا گیا ہے۔ اسے قدرتی ایئرڈرم کی شکل دینے کے لیے پولیمر والی روشنائی میں ڈبو کر تیار کیا گیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پھر اس پر مریض کے اپنے خلیات لگائے جاتے ہیں جو ازخود بڑھنے لگتے ہیں۔ اس طرح پیوند لگانے پر سماعت بحال ہو جاتی ہے

تجرباتی طور پر اسے خاص طرح کے چوہوں پر آزمایا گیا ہے جن کا کان انسان سے مشابہہ ہوتا ہے، ان پر یہ تجربات بہت کامیاب رہے ہیں. ان تجربات کی کامیابی کے بعد اب اس کی تجارتی پیمانے پر تیاری کے لیے ایک اسپن آف کمپنی بھی بنائی گئی ہے.

Tags:

Hearing Device for DeafScience and Technology
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فوڈ فوبیا کی نایاب بیماری کا شکار بچہ، جو صرف دو ہی چیزیں کھاتا ہے

Next

ٹیسلا کمپنی نے انسان نما اے آئی روبوٹ بنانے کا اعلان کردیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme