اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا ہے
آج چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے رمیز راجہ کو نئے چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےچیئرمین پی سی بی احسان مانی کو اگلے تین سال کے لئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کر دیا ہے
ذرائع کے مطابق عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین بننے کے امیدوار رمیز راجہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے. وزیراعظم نے انہیں نیا چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے تین سال کے لئے پی سی بی کے معاملات بطور چیئرمین رمیز راجہ کے سپرد کرنے کے قوی امکانات ہیں.