خیبرپختونخوا میں خواتین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے واقعات

نیوز ڈیسک

پشاور : خیبرپختونخوا میں خواتین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے واقعات سامنے آنے لگے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں ، جس کا دائرہ صوبہ بھر تک پھیلایا جائے گا

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سائبر کرائم میں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں ، صوبہ بھر میں خواتین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں اور صوبے میں سائبر کرائم میں خواتین کی بڑی تعداد ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے

اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بلیک میلنگ میں ملوث خواتین سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، حکام کے مطابق خواتین سے متعلق شکایات پر تحقیقات جاری ہیں

دوسری جانب شہریوں نے بھی خواتین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، شہری کہتے ہیں سائبر کرائم میں ملوث افراد ذہنی اذیت کا باعث بنتے ہیں، شہریوں نے حکومت سے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے

سائبر کرائم کی بڑھتی ہوئی شرح میں ایک بڑی وجہ ان جرائم سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی کا نہ ہونا بھی ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم میں خواتین کے ملوث ہونےکی اہم وجہ ان کے نام سے استعمال کی جانے والی موبائل سمیں بھی ہیں، جن سے وہ خود تو لاعلم ہوتی ہیں لیکن ان سموں کے استعمال سے انہیں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close