Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گوگل نے دھندلی تصاویر کو واضح کرنے والی ٹیکنالوجی پیش کردی

By Akhtar Rasool
ستمبر 1, 2021 2 Min Read
0

کیلیفورنیا : گوگل نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے انتہائی دھندلی تصاویر کو واضح اور بلند معیار دینے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہاں تک کہ بعض تصاویر میں آنکھیں اور دیگر نقوش غائب ہیں لیکن گوگل الگورتھم نے اسے بڑی خوبصورتی سے مکمل کر دکھایا ہے

اس حوالے سے گوگل نے اپنے بلاگ میں اس ٹیکنالوجی کی تفصیلات اور بعض تصویری مثالیں دی ہیں۔ گوگل میں اے آئی کا ایک الگ سے شعبہ ہے جو کئی میدانوں میں متحرک ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کو ’ہائی فائڈیلٹی امیج جنریشن یوزنگ ڈیفیوژن ماڈل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت پرانی، غیر واضح اور دھندلی تصاویر کو بالکل نیا کیا جاسکتا ہے

اہم بات یہ ہے کہ اسی ٹیکنالوجی کو سی سی ٹی وی کی وڈیوز اور تصاویر واضح کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب طبی عکس نگاری کے معیار کو بڑھا کر مرض کی شناخت اور مریضوں کی جان بچانے میں بہت مدد مل سکے گی۔ ڈیفیوژن ماڈل سے صرف چند سیکنڈوں میں تصویر واضح اور صاف ہوجاتی ہے

گوگل کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے تصاویر سے نوائز (یعنی دانے) کم کرتی ہے اور اس دوران اے آئی بتاتی ہے کہ تصویر کےاجزا کس طرح مرتب ہوں گے اور اس طرح ایک واضح تصویر سامنے آتی ہے۔ اسے گوگل نے ”سپر ریزولیوشن براستہ ریپیٹڈ ریفائنمنٹ“ کا نام دیا ہے، جس کا مخفف ایس آر تھری ہے

اس کی بدولت تبدیل شدہ تصاویر دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کیونکہ اصل کے مقابلے میں تبدیل شدہ تصاویر بہت واضح بنتی ہیں، بسا اوقات مشکل سے پہچانے جانے والے چہرے بالکل واضح ہوکر سامنے آتے ہیں.

Tags:

AI Google Images ClearingGoogle Artificial IntelligentGoogle Pixel image
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کو ایلکس فرگوسن کے نام کردیا

Next

بھارت میں پُراسرار بیماری سے پچاس سے زائد بچے ہلاک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme