Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کراچی یونیورسٹی کا دوسالہ گریجویشن ڈگری پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
ستمبر 3, 2021 2 Min Read
0

کراچی : کراچی یونیورسٹی نے حکومت سندھ کی سفارش پر الحاق شدہ کالجوں میں دو سالہ گریجویشن (بی اے، بی کام اور بی ایس سی) پروگرام ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کا اصولی فیصلہ کیا ہے

اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ابتداء میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام گریجویشن پروگرام کی طرز پر سالانہ امتحانی نظام کے تحت شروع ہوگا اور سیمسٹر سسٹم اس پروگرام میں لاگو نہیں ہوگا جبکہ ریگولر کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ طلبہ بھی ایسوسی ایٹ ڈگری میں انرولڈ ہوسکیں گے

اس سلسلے میں جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے دستخط سے جاری ایجنڈے میں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز میں منعقدہ ایک اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بی کام، بی اے اور بی ایس سی پروگرام (ریگولر/ پرائیویٹ) عدالتی احکامات کے تناظر میں ختم کیا جارہا ہے

اس اجلاس میں دی گئی تجاویز کے مطابق اب بی ایس سی، بی کام اور بی اے کی ڈگری کا nomenclature تبدیل ہوجائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈگری ٹائٹل ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس، کامرس اور آرٹس شروع ہوگا۔ تاہم واضح رہے شروع ہونے والے یہ تینوں پروگرام گریجویشن کے مساوی نہیں ہونگے بلکہ گریجویشن کے خواہشمند طلبہ کو دو سال ایسوسی ایٹ ڈگری کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی کے سال سوئم میں داخلہ لینا ہوگا اور مزید دو سال پڑھنے کے بعد طالب علم متعلقہ شعبے میں اپنی گریجویشن مکمل کرسکے گا۔

کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ پالیسی ۔یں اس حوالے سے گائیڈ لائن موجود ہے تاہم اس کی منظوری بھی جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل دے گی

مزید براں رجسٹرار جامعہ کراچی کی جانب سے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے جاری ایجنڈے کے مطابق فی الحال ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے لیے کورس آئوٹ لائن، سلیبس اور قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی بلکہ وہ کورس آئوٹ لائن اور سلیبس جو بی اے، بی ایس سی اور بی کام میں رائج ہے وہی ایسوسی ایٹ ڈگری میں بھی قابل عمل ہونگے اور یونیورسٹی کی جانب سے انھیں اکیڈمک قوانین کو نوٹیفائی کیا جائے گا، اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری کا امتحانی نظام گریجویشن کی طرز پر سالانہ اور ضمنی ہوگا

Tags:

BSc BA Program close Karachi universityKarachi University decides to close two-year graduate degree programKarachi University two years graduate
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچوں پر صدیوں پر محیط مظالم کا گواہ اور فریادی

Next

بُلبُل کی لاش (افسانہ)

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme