Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کورونا وبا کے حوالے سے امریکی میڈیا کا نیا حیران کن انکشاف

By Akhtar Rasool
ستمبر 8, 2021 2 Min Read
0

ارکنساس : کورونا وبا کے حوالے سے امریکی میڈیا نے ایک نیا حیران کن انکشاف کیا ہے. امریکی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا میں ناول کورونا وائرس (سارس کوو 2) سے پہلی موت 9 جنوری 2020ع کو ہوئی، جبکہ ٹھیک اسی دن چین میں بھی ناول کورونا وائرس سے موت کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا

تفصیلات کے مطابق نیوز سائٹ ’’دی مرکری نیوز‘‘ نے امریکا میں سینٹر فار ڈِزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے تک اس ادارے کے ڈیٹابیس میں کورونا وائرس سے امریکا میں ہونے والی پہلی موت کی تاریخ 6 فروری 2020 تھی

البتہ، تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ایک نئے کیس ریکارڈ کی شمولیت سے یہ تاریخ مزید پیچھے کر کے 9 جنوری 2020 کردی گئی ہے؛ اور یہ عین وہی دن ہے. جب چین میں ناول کورونا وائرس سے پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی

ایک اور امریکی ویب سائٹ ’’لائیو سائنس‘‘ نے بھی مختلف ذرائع سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس اٹھہتر سالہ خاتون کا نام لوول براؤن تھا اور وہ امریکی ریاست کنساس کے شہر لیون ورتھ کی رہائشی تھی

لائیو سائنس کے مطابق، مذکورہ خاتون میں دسمبر 2019 کی کرسمس سے پہلے ہی سانس کی تکلیف اور منہ کا ذائقہ ختم ہونے سمیت ایسی تمام علامات نمودار ہوچکی تھیں، جنہیں بعد ازاں ناول کورونا وائرس سے منسوب کیا گیا

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ لوول براؤن اپنی زندگی کے آخری چند مہینوں میں امریکا تو کیا، اپنے شہر تک سے باہر نہیں گئیں۔ البتہ مختلف دائمی امراض کا شکار ہونے کی وجہ سے وہ وقفے وقفے سے اپنے ڈاکٹر کے پاس ضرور جایا کرتی تھیں

یہ بات بھی انتہائی پراسرار ہے کہ آخر ڈیڑھ سال بعد ان خاتون کے مرنے کی وجہ کیوں اور کس لیے تبدیل کی گئی ہے؟

واضح رہے کہ حالیہ ’’کووڈ 19‘‘ عالمی وبا کی ابتداء سے متعلق امریکا اور چین میں شدید تنازعہ جاری ہے

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انٹیلیجنس ایجنسیوں کو چین میں کورونا وائرس کی ابتداء اور اس وائرس کی تجربہ گاہ میں تیاری کے مفروضے کی چھان بین کرنے کی ذمہ داری ہوئی ہے

اس کے جواب میں چین کا امریکا سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے ہاں سے کورونا وبا کی ابتداء پر کام کرے، کیونکہ یہ وائرس ممکنہ طور پر امریکی سیاحوں کے ساتھ چینی شہر ووہان تک پہنچا تھا.

Tags:

American MediaCovid 19 DisclosureNew Disclosure Covid19
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

افغانستان کے نئے وزیراعظم ملا حسن اخوند کی زندگی پر ایک نظر

Next

آزادی کے امام!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme