سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

نیوز ڈیسک

پاکستان پیٹرولیم نے سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں

پی پی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں واقع لطیف بلاک کے جگن ون کنویں سے گیس کے ان نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے

مذکورہ بلاک کی 33 فیصد ملکیت پاکستان پیٹرولیم کی ہے جبکہ اس بلاک میں ای این آئی پاکستان اور یو ای پی ایل بھی 33، 33 فیصد کے شراکت دار ہیں

خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنویں کی 11350 فٹ کھدائی کے بعد قدرتی گیس کی دریافت ممکن ہوئی ہے۔ کنویں کے سینڈ زون “بی” میں 12.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا حصول ہوا ہے

اس کنویں کے سینڈ زون “سی” سے 13.7 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو رہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close