نیکسٹ جنریشن موبائل سروس کی نیلامی، یوفون نے بولی جیت لی

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ”نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز اسپیکٹرم“ کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا، واحد کمپنی یوفون نے بولی دے کر اسپیکٹرم نیلامی جیت لی جس کے ذریعے 279 ملین ڈالرزکا ریونیو حکومت کو ملے گا

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ آخری بار اسپیکٹرم نیلامی 2017ء میں ہوئی اور 2019ء میں موبائل آپریٹرز کے لائسنس کی تجدید کی گئی، جس کے باعث دوبارہ نیلامی کا عمل شروع کیا گیا اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نیلامی کی گئی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کم ریونیو والی مارکیٹ ہے جہاں چار آپریٹرز ہیں، اسپیکٹرم نیلامی سے لوگوں کو بہتر سروس ملے گی، ہم نے اسپیکٹرم کو متوازی بنانا ہے. کوالٹی کی شرط سب پر لاگو ہوگی جس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ نیلامی میں دیگر کمپنیوں کے حصہ نہ لینے کی وجوہات پر کچھ کہہ نہیں سکتے، ہر کمپنی اپنے بزنس کیس کو دیکھ کر فیصلہ لیتی ہے، نیلامی میں نہ آنا ان کی مرضی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close