کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار 46 ہزار 549 اسامیوں پر اساتذہ کی بھرتیا کی جائیں گی۔
آئی بی اے سکھر کے قائم مقام وائس چانسلر سید میرمحمد شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا
انھوں نے کہا کہ ٹیچر بھرتی کا عمل مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہے، اس میں کسی قسم کی سفارش اور رشوت کی جگہ نہیں، امیدوار تمام ابہام کو دور کرلیں، اساتذہ کے ٹیسٹ میرٹ پر ہونگے، کسی کو ایک روپیہ دینے کا سوچیں بھی نہیں، اپنی محنت پر یقین رکھیں
انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم کا کوئی ملازم اساتذہ کی نوکریوں کے عیوض رشوت میں ملوث پایا گیا تو نہ صرف اس کو نوکری سے ٹرمینیٹ کریں گے بلکہ جیل بھی بھیجیں گے
اس موقع پر سید میر محمد شاہ نے کہا کہ تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ کے لیے محکمہ تعلیم اور سکھر آئی بی اے کے مابین معاہدے کے تحت آج سے ٹیسٹ شروع ہو رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ جے ای ایس ٹی کی 14039 اور پی ایس ٹی کی 32510 پوسٹس اور کل 46549 اسامیوں پر ٹیسٹ منعقد کیے جا رہے ہیں کل 386270 امیدواران ٹیسٹ دینگے، لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص، حیدرآباد اور کراچی میں سینٹرز قائم کیے گئے ہیں.