امریکی خواتین بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا

نیوز ڈیسک

پشاور : ایک روز قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل سیکورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا، جبکہ دوسری طرف پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی غیر ملکی خواتین بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا ہے

پاکستانی اور غیر ملکی بائیکرز کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں 9 انٹرنیشنل خواتین بائیکرز اور پاکستانی ٹیم ممبرز نے حکومت خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔

نو امریکی خواتین سیاحوں نے موٹر سائیکل پر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کا روڈ ٹرپ مکمل کیا۔ خواتین بائیکرز نے خیبر پختونخوا کی خوبصورت وادیوں کی بھی دل کھول کر تعریف کی

امریکی خواتین بائیکرز نے  پاکستان کو سیاحت کے لیے محفوظ ملک قرار دیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close