Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

وزيراعظم نے نواز شریف کا خطاب روکنے کی بجائے نشر ہونے دیا. شہباز گل

By Akhtar Rasool
ستمبر 20, 2020 2 Min Read
0

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں نوازشریف کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی تقریر پر ایکشن لینا چاہتے تھے کیوں کہ مفرور مجرم کی تقریر نشر نہیں کی جا سکتی ہے، لیکن وزیراعظم نے روک دیا اور کہا کہ ان کا خطاب نشر ہونے دیا جائے.

معاون خصوصی نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر صرف مجھے کیوں نکالا تک ہی محدود تھی، انہوں نے آصف زرداری سے مل کر مال کھانا شروع کیا، اور مشرف سے این آر او لے کر جدہ بھاگ گئے، نوازشریف اور آصف زرداری کرپشن کرکے ایک دوسرے کو بچاتے رہے، انہوں نے میثاق جمہوریت پر نہیں بلکہ چارٹر آف لوٹ مار پر دستخط کیے

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کے پتیلے بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری جاتے تھے، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جب سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں ایماندار تھانیدار آ گیا ہے، دو سالوں میں پانچویں اے پی سی ہو رہی ہے، انہیں کیوں عمران خان سے اتنا خوف ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جھوٹ میں شریف خاندان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، دبئی ٹاور سے لے کر لندن فلیٹس سب ان کے ہیں، جھوٹے خط دینے پر قطری شہزادے نے بھی پناہ مانگی، ڈاکا زنی پر کسی کو انعام ملا تو آصف زرداری بلامقابلہ منتخب ہوں گے، حساب مانگیں تو کہتے ہیں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا (ن) لیگ کو جب بھی حکومت ملی پاکستان کو کنگال کردیا، آج آل شریف بلاول زرداری کے پاس حاضر ہے، آج شہبازشریف علی بابا چالیس چور کے گھر جا رہے ہیں، رینٹ اے کراؤڈ والے مولانا بھی ان سے ملنے جا رہے ہیں، اپوزیشن والے مل کر این آر او مانگ رہے ہیں، آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہوئی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، انہیں لانے والوں سے ہے. نواز شريف

Next

رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کے لیے سندھ حکومت کی ایس ایم ایس سروس شروع ہوگئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme