Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سیلفی کا شوق: لائیو اسٹریم میں صحافی سے فون چھین کر اپنی شکل دکھانے والا چور گرفتار

By Akhtar Rasool
اکتوبر 21, 2021 2 Min Read
0

قاہرہ : سیلفی کا جنون کہیں یا انتہائی حماقت، قاہرہ میں ایک چور اپنی بےوقوفی کی وجہ سے اس وقت دھر لیا گیا، جب اس نے اسمارٹ فون سے لائیو وڈیو نشر کرنے والے ایک صحافی سے فون چھینا اور جلد بازی میں اپنی شکل بھی نشر کر دی

اس احمق ترین چور کی وڈیو اس وقت براہِ راست ہزاروں افراد نے دیکھی اور اسے گرفتار کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق محمد رجب نامی صحافی یوم سیون نامی نیوز ویب سائٹ کے لے لائیو اسٹریم کر رہے تھے، جو سوشل میڈیا پر نشر ہورہی تھی۔ اچانک موٹرسائیکل پر ایک شخص آیا اور صحافی کے ہاتھ سے جھٹکے سے فون چھین لیا۔ اس دوران اس نے فون اپنے چہرے کے سامنے پکڑا اور اس کی شکل بھی نشر ہو گئی، جس میں وہ سگریٹ پھونکتے ہوئے نظر آ رہا تھا. اس وڈیو کے بعد پولیس نے چور کو گرفتار کر لیا

یہ واقعہ مصر کے شہر شبرہ الخیمہ میں پیش آیا ہے جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ محمد رجب وہاں ایک پل پر لائیو رپورٹنگ کررہے تھے کہ چور نے موقع کا فائدہ اٹھا کر ان سے فون چھین لیا

اس دوران لائیو ٹرانسمیشن میں فون ہلا اور اچانک ایک نوجوان کی ویڈیو ظاہر ہوئی جو اس چور کی تھی جس نے فون چھین لیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک پر لائیو اسٹریم میں موجود کئی شہریوں نے اسے پہچان بھی لیا کیونکہ اس وقت بیس ہزار افراد اسے دیکھ رہے تھے۔ بعض افراد نے کہا کہ یہ واقعہ بہت مضحکہ خیز بھی تھا

دیکھتے ہی دیکھتے وڈیو بہت وائرل ہوئی جس پر 45 ہزار افراد نے اپنی رائے بھی دی ہے۔ پولیس نے 24 گھنٹے میں چور کو پکڑ لیا جو خود کو بیروزگار بتاتا ہے اور اس نے چوری شدہ فون ایک تاجر کو فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

منشيات کیس: شاہ رخ خان اور اننیا پانڈے کے گھروں پر نارکوٹکس بیورو کے ’چھاپے‘

Next

بھارت میں 70 سالہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، ڈاکٹر حیران!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme