حکومت نے ملک بھر سے کرپٹ اور پلی بارگین کرنے والے افسران کی تفصیلات طلب کرلیں

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ بھی لکھ کر ملک بھر سے کرپٹ اور نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسران کی تفصیلات طلب کر لی ہیں

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کرپٹ اور نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی تفصیلات مانگ لی ہیں، اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ بھی لکھا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ کن کن افسران نے قومی احتساب بیورو کو والنٹری ریٹرن کے تحت اثاثہ جات واپس کیے یا پلی بارگین کی ہے

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ تفصیلات مانگی گئی ہیں کہ جن جن افسران نے والنٹری ریٹرن اور پلی بارگین کی ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ حکومت کی جانب سے اگست میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو لیٹر لکھ کر ان افسران کی تفصیلات مانگی  گئی تھیں، جو تاحال نہیں مل سکیں، جس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک مرتبہ پھر تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جو معلومات مانگی گئی ہے، وہ جلد از جلد ارسال کی جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close