طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر تین ارب کی کرپشن، پی آئی اے افسر گرفتار

نیوز ڈیسک

کراچی :  ایف آئی اے نے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر تین ارب روپے کی کرپشن پر پی آئی اے کے افسر کو گرفتار کرلیا ہے

کارپوریٹ کرائم سرکل کے ہاتھوں پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز ہارون رشید دھر لیے گئے ہیں

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر سرکاری خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا، کیس میں پہلے ہی دو ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں

ایف آئی اے حکام نے مزید کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ کیسز کی مزید تفتیش جاری ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close