Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

طبی تاریخ کا انوکھا واقعہ، خاتون کی دوا اور علاج کے بغیر ایڈز کو شکست

By Akhtar Rasool
نومبر 23, 2021 2 Min Read
0

ریو ڈی جنیرو : ارجنٹینا کی ایک خاتون کسی دوا اور علاج کے بغیر ہی ایڈز سے مکمل طور پر شفایاب ہو گئیں

یہ اب تک کی طبّی تاریخ میں اپنی نوعیت کا دوسرا انوکھا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے کیلیفورنیا کی ایک خاتون نے بھی کسی دوا یا علاج کے بغیر ایڈز کو مکمل شکست دے دی تھی

طبّی اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے خاتون کی اصل شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے لیکن اسے ’ایسپیرانزا مریضہ‘ کا نام دیا گیا ہے، کیونکہ ان کا تعلق ارجنٹینا کے شہر ایسپیرانزا سے ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون میں پہلی بار ایڈز کی تشخیص 2013ع میں ہوئی تھی، جس کے بعد وقفے وقفے سے ان کا معائنہ جاری رہا، لیکن انہوں نے ایڈز کا علاج نہیں کروایا

ایڈز وائرس موجود ہونے کے باوجود ان خاتون میں ایڈز کی کوئی علامت نمودار نہیں ہوئی، جبکہ اس سال ان میں سے یہ وائرس مکمل طور پر ختم ہو گیا

آن لائن ریسرچ جرنل ’’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، اب ان خاتون میں ایڈز وائرس کے علاوہ کوئی اور متعلقہ بیماری بھی موجود نہیں

واضح رہے کہ ایڈز کے جو مریض معمولی علاج معالجے یا پھر بغیر کسی علاج اور دوا کے اس مرض کو شکست دے دیتے ہیں، انہیں ’’ایلیٹ کنٹرولرز‘‘ کہا جاتا ہے

دنیا بھر میں ’’ایلیٹ کنٹرولرز‘‘ کی تعداد بہت کم ہے، جبکہ ان میں بھی اب تک صرف دو افراد ہی ایسے ہیں، جن میں کسی دوا یا علاج کے بغیر ایڈز کا مکمل خاتمہ ہوا ہے

ایسے لوگوں پر خصوصی تحقیق کی جارہی ہے تاکہ ایڈز کا علاج مؤثر علاج دریافت کیا جاسکے

اب تک اس بارے میں سائنسدانوں کی معلومات خاصی محدود اور ابتدائی نوعیت کی ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ شاید ان کا قدرتی مدافعتی نظام (امیون سسٹم) دوسرے لوگوں سے قدرے مختلف حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ایک خطرناک اور لاعلاج مرض کو شکست دیتا ہے.

Tags:

AIDSHIV
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گرمی بڑھنے سے دل کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگا، ماہرین

Next

رولز رائس کا دنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ بنانے کا دعویٰ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme