Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارتی حکومت کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کام بند کردیا

By Akhtar Rasool
ستمبر 30, 2020 2 Min Read
0

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے پر بھارت میں کام بند کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرد یے گئے ہیں، جس پر تنظیم نے اپنے ملازمین کو فارغ کر کے بھارت میں جاری کام بند کر دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مودی حکومت انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے

بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سینیئر ریسرچ ڈائریکٹر رجت کھوسلہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں مودی حکومت کی جانب سے شدید ہراساں کیا جا رہا ہے، منظم حملے کیے جا رہے ہیں اور مسلسل دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جس کی وجہ بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ دہلی میں مسلم کش فسادات ہوں یا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مودی حکومت ایمنسٹی کے کسی سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ذمہ داروں کو بھارت میں ہمارا کام بند کیے جانے کا نوٹس لینا چاہیے

اس سے قبل ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ دہلی پولیس نے فروری میں مسلم کش فسادات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ اسی طرح ایمنسٹی نے مودی حکومت پر اس بات کے لیے بھی زور دیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار تمام سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور صحافیوں کو رہا کرے اور انٹرنیٹ بحال کرے

ہندوستان  میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سے پردہ اٹھانے پر مودی حکومت نے ایمنسٹی انڈیا کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی درج کیا. اس کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور تنظیم کے بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کردیا گیا۔ یہاں تک کہ ایمنٹسی کو عطیات دینے والے افراد کو بھی انتقاماً انکم ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نوازشریف حکومت اور عوام کو دھوکا دے کر لندن گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ

Next

نواب شاہ، غلط بیانی پر عدالت نے ایس ایچ او کو ہتھکڑیاں پہنا دیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme