Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

فوجی سربراہان اس پر متفق ہیں کہ ملٹری زمینوں پر کمرشل سرگرمیاں نہیں ہونی چاہیں، سیکرٹری دفاع

By Akhtar Rasool
نومبر 26, 2021 2 Min Read
0

کراچی – سیکرٹری دفاع نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر کہا ہے کہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان اس بات پر متفق ہیں کہ ملٹری لینڈ پر کمرشل سرگرمیاں نہیں ہونی چاہئیں

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ملٹری لینڈ پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی. سیکرٹری دفاع نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ مجھے کہا گیا ہے، عدالت کو یقین دہانی کرائیں، مزید کوئی کمرشل سرگرمی نہیں ہوگی

عدالت نے سیکرٹری دفاع کو یہی بیان تحریری جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کے دستخط سے رپورٹ اور پالیسی پیش کی جائے

چیف جسٹس نے سیکرٹری دفاع سے کہا کہ سارے عسکری ہاؤسز نے سوسائٹیز بنائی ہیں، کیا کررہے ہیں ، عسکری فور دیکھیں بڑے بڑے اشتہار لگا دیئے ، بعض اوقات تو لگتا ہے عدالتی حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں، ہائوسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں کیا اب بس یہی دفاعی مقاصد رہ گئے ہیں؟

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اسلام آباد میں بیٹھتے ہیں، یہاں بیٹھے ایک کرنل اور میجر کو کنٹرول نہیں کرسکتے ، وہ اس علاقے کا کنگ بنا ہوا ہے، بتایا جائے کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کی کیا پالیسی ہے

چیف جسٹس نے سیکریٹری دفاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، آپ سنیما اور رہائشی پروجیکٹس چلا رہے ہیں آپ، کیا یہ سب زمینیں دفاعی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہی ہیں؟

سپریم کورٹ نے ملٹری لینڈ پر جاری کمرشل سرگرمیوں سے متعلق پالیسی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوگیا ہے اس کا کیا ہوگا؟ یہ کیسے ٹھیک کریں گے؟

سیکرٹری دفاع نے جواب دیا کہ جو کچھ ہو چکا، اسے ٹھیک کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے، مسلح افواج نے فیصلہ کیا ہے، کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی

چیف جسٹس نے کہا کہ سیکریٹری دفاع صاحب، یہ سن لیں اور تحریری بیان دیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمیں پالیسی بتائیں اور بتائیں کہ زمین کی حیثیت تبدیل کرنے کا کیا جواز ہے

بعد ازاں عدالت نے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی.

Tags:

Cantonment Area CommercializeMilitary's LandPakistan Army
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا نادرا کا بایو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے؟

Next

مریم نواز کی آڈیو ٹیپ: مریم نواز کے اعتراف کے بعد ایک نیا بکھیڑا کھڑا ہو گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme