مرزا پور سیریز میں للت کا کردار کرنے والے برہما مشرا کی گھر سے لاش بر آمد

ویب ڈیسک

مقبول بھارتی ویب سیریز ‘مرزا پور’ میں کام کرنے والے اداکار برہما مشرا کا 2 دسمبر کو پراسرار انداز میں انتقال ہوگیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکار کی لاش ممبئی کے علاقے ورسوا میں ان کے گھر سے ملی۔

درحقیقت یہ لاش اس وقت ملی جب برہما مشرا کے پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ اداکار کے اپارٹمنٹ میں سے بو آرہی ہے۔

پولیس کو اداکار کی لاش گھر کے باتھ روم کے فرش پر ملی جہاں وہ تنہا رہائش پذیر تھے۔

برہما مشرا اس کرائے کے اپارٹمنٹ میں گزشتہ 4 برس سے مقیم تھے اور خیال کیا جارہا ہے کہ ان کی لاش انتقال کے کچھ وقت بعد ملی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر برہما مشرا حرکت قلب رک جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے مگر حتمی وجہ پوسٹ مارٹم سے ہی معلوم ہوسکے گی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اپارٹمنٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا اور فی الحال حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے اداکار کے بھائی سندیپ کو اطلاع دی۔

مرزا پور کے ساتھ ساتھ برہما مشرا بولی وڈ فلمیں سپر 30، کیسری اور دنگل میں بھی کام کرچکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close