Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فیسبک کا خطرے سے دوچار صارفین کے لئے دو فیکٹر آتھنٹیکشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
دسمبر 3, 2021 2 Min Read
0

سلیکان ویلی – فیسبک نے ایسے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی پروگرام کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے

میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورک نے اپنے پروٹیکٹ پروگرام کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس کا مقصد انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں، سیاستدانوں، صحافیوں اور دیگر خطرے سے دوچار صارفین کے لیے اضافی سیکیورٹی فیچر فراہم کرنا ہے

ایک پریس بریفننگ کے دوران کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس پروگرام میں شامل صارفین کے لیے ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن سوئچ آن کرنا لازمی ہوگا

فیسبک میں اس پابندی پر عملدرآمد آئندہ چند ماہ میں پوری دنیا کے صارفین کے لیے ہوگا

فیسبک نے وضاحت کی کہ اس کی جانب سے ویب سائٹ پر ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کے استعمال کو بڑھانے کے لیے کام کیا جارہا ہے

کمپنی نے بتایا کہ ان گروپس کو ٹو ایف اے کا بہتر تجربہ اور سپورٹ فراہم کی جائے گی

فیسبک نے اس بات کو تسلیم کیا کہ تمام صارفین کو نئے قانون پر عمل کرنے کے لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے، کیونکہ ہر ایک پلیٹ فارم کو بہت زیادہ متحرک انداز سے استعمال نہیں کر سکتا

لیکن فیسبک ابتدائی آزمائش کے نتائج سے مطئن ہے اور میٹا کے سیکیورٹی پالیسی سربراہ نتھانیل گلیچر نے بتایا کہ اب تک سب کچھ بہت اچھا رہا ہے اور ہم نے دیکھا کہ نوے فیصد سے زیادہ افراد نے طے شدت مدت کے اندر فیس بک پروٹیکٹ پروگرام اور ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کو ان ایبل کیا

واضح رہے کہ فیسبک نے 2018ع میں سب سے پہلے اس پروگرام کی آزمائش شروع کی تھی اور 2020 میں امریکی انتخابات میں سیاستدانوں کو اس سے تحفظ فراہم کرنے کی پیشکش کی

اس پروگرام کو اکتوبر 2021 میں مزید توسیع دیتے ہوئے مختلف ممالک کے صارفین کے لیے اوپن کیا گیا اور 15 اکتوبر تک پروٹیکشن ان ایبل نہ کرنے والے اکاؤنٹس کو لاک کردیا گیا

کمپنی کے مطابق یہ پروگرام سال کے آخر تک پچاس سے زیادہ ممالک میں دسیتاب ہوگا

فیسبک نے بتایا کہ اب تک پندرہ لاکھ صارفین اس پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں اور نو لاکھ پچاس ہزار ”2 ایف اے“ پر بھی سوئچ ہوچکے ہیں

درحقیقت کمپنی نے اعتراف کیا کہ ”2 ایف اے“ اس سوشل نیٹ ورک کا بہت کم استعمال ہونے والا فیچر ہے اور ویب سائٹ کے صرف چار فیصد صارفین نے اسے اِن ایبل کیا ہے، لیکن اب بھی پروٹیکٹ پروگرام سے باہر صارفین کے لیے ”2 ایف اے“ کو اِن ایبل کرنے کی پابندی عائد نہیں کی جا رہی.

Tags:

FacebookFacebook Policies
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میں درآمد شدہ فونز پر سیلز ٹیکس سے صارفین کیسے متاثر ہوں گے؟

Next

رانا شمیم حلف نامہ تصدیق کے لئے پاکستانی عدالتوں میں جانے کو تیار ہوں، چارلس گتھری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme