Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

مائیکرو فنانس بینکوں سے قرضوں کے حصول کیلئے اہم شرائط ختم کر دی گئیں

By Akhtar Rasool
دسمبر 12, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد – چھوٹے قرض دہندگان کو سہولت دینے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مائیکرو فنانس بینکوں سے قرضے حاصل کرنے کے لیے تحریری ڈیکلیریشن اور کریڈٹ انفارمیشن رپورٹ کی شرائط واپس لے لیں ہیں

اس ضمن میں موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایس بی پی نے کریڈٹ انفارمیشن رپورٹ (سی آئی آر) حاصل کرنے کے تقاضے کو ہموار کرنے اور مائیکرو فنانس قرض دہندگان سے دستاویزی ضروریات کو آسان بنانے کے لیے ایم ایف بیز کے پروڈنشل ضوابط میں تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور چھوٹے قرض لینے والوں کے لیے بڑے مواقع پیدا کرنے میں مائیکرو فنانس بینکوں کے کردار کو فروغ دینا ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل مائیکرو فنانس بینکوں کو قرض دہندگان سے دیگر مالیاتی اداروں سے پہلے سے حاصل کردہ سہولیات کے بارے میں تحریری ڈیکلیریشن درکار ہوتا تھا

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چونکہ لائسنس یافتہ کریڈٹ بیوروز (ایل سی بیز) افراد/ قرض گیروں کے بارے میں جامع سی آئی آر پیش کرسکتے ہیں اس لیے تکرار سے بچنے کے لیے اس شرط کو واپس لے لیا گیا ہے

بینک کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے کارکردگی بہتر ہوگی اور قرض خواہوں کے دستاویزی تقاضوں میں کمی سے قرض کی منظوری کا عمل مزید آسان ہوجائے گا

مائیکرو فنانس انڈسٹری کو ناکافی ریگولیٹری فریم ورک، ایڈہاک مسابقت، اختراعی اور متنوع مصنوعات کی کمی، منافع، مارکیٹ کا استحکام، مائیکرو فنانس اداروں کی محدود انتظامی صلاحیت جیسے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے

اسٹیٹ بینک اور حکومت دونوں کا خیال ہے کہ مائیکرو فنانس بینکز روزگار اور آمدنی میں اضافے کے لیے پرکشش مائیکرو فنانس پیکج کی پیشکش کرکے بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور غربت کو ختم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں

یہ اس شعبے کو معیشت کی نمو کو تیز کرنے، خواتین کو بااختیار بنانے، مالیاتی حجم میں اضافہ اور رسائی کو آسان بنانے کے لیے بنیاد فراہم کر سکتا ہے

اسی طرح پہلے مائیکرو فنانس بینکس کے لیے تیس ہزار روپے سے زیادہ کی تمام کریڈٹ سہولیات کے لیے اسٹیٹ بینک کے ای سی آئی بی سے کریڈٹ رپورٹ حاصل کرنا لازمی تھا

لیکن اب کریڈٹ بیوروز اپنے اراکین، جو تقریباً تمام بینکوں/ایم ایف بیز اور نان بینک مائیکرو فنانس کمپنیز پر مشتمل ہیں، انہیں جامع سی آئی آر پیش کرسکتے ہیں، لہٰذا اسٹیٹ بینک کے ای سی آئی بی سے انکوائری کی لازمی شرط کو واپس لے لیا گیا ہے

بیان میں مزید کہا کہ یہ نظرِ ثانی مائیکرو فنانس بینکوں کو قرض کے حجم سے قطع نظر قرض خواہوں کے سی آئی آر حاصل کرنے کے بارے میں آزادانہ طور پر فیصلہ کرنے کا موقع دے گی

مزید برآں متعلقہ اصلاحات کو کریڈٹ بیورو ایکٹ سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک کی ای سی آئی بی کو رپورٹ کرنے کی ایم ایف بیز کی ذمہ داری میں بھی آسانی فراہم کی گئی ہے.

Tags:

Banks ConditionsMicrofinance Loan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ کی 6 غیر فعال یونیورسٹیوں کو 15 دن کی مہلت

Next

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ہیک ہو گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme