Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکہ کا چاند پر فوجی اڈّا تعمیر کرنے کا منصوبہ

By Akhtar Rasool
اکتوبر 2, 2020 2 Min Read
0

امریکہ نے دنیا کی پہلی خلائی فوج بنانے کے بعد اب چاند پر فوجی اڈّا تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی بنالیا ہے، تاہم اس منصوبے پر کام کے آغاز اور اس کی تکمیل کے لیے وقت کے تعین کے بارے میں کوئی بھی وضاحت نہیں کی گئی

امریکی فضائیہ کی ’انگیج اسپیس کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس اسپیس کمانڈ کے سربراہ، جان شا نے باضابطہ طور پر تصدیق کی کہ امریکا مستقبل میں”کسی موقع پر‘‘ اپنے فوجیوں کو خلا میں اور چاند پر تعینات کرے گا۔ البتہ انہوں نے اعتراف کیا کہ چاند پر فوجی اڈے قائم کرنے کی منزل ابھی بہت دور ہے

تفصیلات کے مطابق تکنیکی طور پر چاند کے انسانی رہائش کے لیے موزوں نہ ہونے کی وجہ سے پہلے مرحلے میں وہاں خودکار یا نیم خودکار روبوٹس بھیجے جائیں گے، جو وہاں امریکی فوجیوں کے لیے محفوظ رہائش گاہیں اور فوجی اڈّے تعمیر کریں گے۔ اس کے بعد ہی کہیں جا کر امریکی فوجیوں کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت ایک خلائی پرواز کا خرچہ کروڑوں ڈالر میں ہوتا ہے، جب کہ چاند پر صرف چند انسانوں کو اتارنے کے اخراجات ہی اربوں ڈالر پر پہنچ جاتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ چاند پر بستی تعمیر کرنے کے لیے سیکڑوں پروازوں کی ضرورت ہوگی، لہٰذا صرف ایک چھوٹا سا فوجی اڈا تعمیر کرنے پر بھی کھربوں ڈالر خرچ ہو جائیں گے

ماہرین کے مطابق امریکی معیشت فی الحال اتنے خطیر اخراجات کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں۔ اس کے باوجود یو ایس اسپیس فورس اور امریکی خلائی ادارے ’’ناسا‘‘ نے گزشتہ ہفتے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہ دونوں ادارے انسانی خلائی پرواز اور ’’سیارہ زمین کے دفاع‘‘ سے متعلق درجنوں منصوبوں پر باہمی اشتراک و تعاون کے ساتھ کام کریں گے

ان منصوبوں میں موجودہ روبوٹ ٹیکنالوجی میں مزید جدت لانا بھی شامل ہے تاکہ وہ چاند یا کسی دوسرے سیارے پر پوری آزادی اور خودمختاری کے ساتھ کام کرسکیں؛ اور ممکنہ طور پر وہاں انسانی بستیوں کی تعمیر بھی کر سکیں

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں بل بورڈ ہٹانے کا حکم

Next

کوّوں کے بارے میں جدید تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme