بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس، سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقلی کی تجویز

نیوز ڈیسک

اسلام آباد – بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس طلب کر لی گئی ہے، جس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے، اجلاس میں تمام صوبوں سے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اجلاس میں  بچوں کی ویکسنیشن سمیت اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close