Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

بِٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی لُٹ گئے

By Akhtar Rasool
دسمبر 28, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد – ایک آن لائن موبائل ایپ نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر ایک ارب روپے سے زائد کی رقم اینٹھ لی

ایپ کی جانب سے سرمایہ کاروں کو بِٹ کوائن کی قیمت کی پیشگوئی کرتے ہوئے آسان منافع کمانے کا جھانسہ دیا گیا

ایچ ایف سی پاک (HFC Pak) ٹریڈنگ ایپ نامی اس ایپلیکیشن کی پشت پر موجود جعلسازوں نے چالیس ہزار سے زائد افراد تک رسائی حاصل کی، تاکہ ان سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی جا سکے

قیمتوں کا اندازہ لگانے کے لیے صارفین کو حقیقی کیش ڈجیٹل منی چینجر کے ذریعے کرپٹو کرنسی میں تبدیل کر کے ایپلیکیشن میں اپنے اکاؤنٹس میں جمع کرانی تھی

انہیں پھر دن میں پانچ منٹ کے دورانیے کہ سیشنز کے لیے چار بار ایپلیکیشن لاگ آن کرنے کا کہا گیا، تاکہ وہ اپنے اکاؤنٹ میں موجود کرپٹو کرنسی کو استعمال کرتے ہوئے بِٹ کوائن کی قیمت کے اندازے لگائیں

اس دوران کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں نے تیس ڈالرز سے لے کر پچاس ہزار ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کی

ابتدا میں جعلسازوں نے صارفین کا اعتماد جیتنے کے لیے انہیں منافع دیا. جس کے بعد آسانی سے منافع پانے والوں نے نہ صرف مزید سرمایہ کاری کی، بلکہ اس پلیٹ فارم پر اپنے عزیز و اقارب کو بھی لے آئے، جس کی وجہ سے انہیں بونس دیے گئے

مزید یہ کہ جعلسازوں نے HFC Pak ٹریڈنگ ایپ کے صارفین کے لیے ملک کے بڑے ہوٹلوں میں پارٹیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ جن کی وڈیوز مختلف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر شیئر کی گئیں، جس کے نتیجے میں مزید لوگ پلیٹ فارم سے منسلک ہو گئے

تاہم رواں ماہ کی یعنی دسمبر کی 19 تاریخ کو ایپلیکیشن کریش ہوئی اور تب سے آف لائن ہے اور جعلساز سرمایہ کاروں کی محنت سے کمائی ایک ارب کی مجموعی رقم لے اڑے ہیں

اس دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے HFC Pak ٹریڈنگ ایپ کے مالکان کے خلاف درخواست دائر کرلی ہے، اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں

ایف آئی اے سندھ کے سائبر کرائم وِنگ کے سربراہ عمران ریاض نے متاثرین پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور ادارے کے ساتھ  اپنی سرمایہ کاری کے متعلق تفصیلات کا تبادلہ کریں

اس حوالے سے ایک کرپٹو کرنسی ماہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے HFC Pak ٹریڈنگ ایپ کے صارفین کے اکاؤنٹس کو اسکین کیا ہے اور ان میں ایک ارب سے زائد کی رقم موجود تھی، تاہم یہ رقم ایپلیکیشن کے مالکان نےنکال لی ہے یا نہیں، اس کا پتہ صرف حکام ہی لگا سکتے ہیں.

Tags:

Bitt CoinHEC PakPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سابقہ دورِ حکومت میں پی آئی اے میں 30 اسامیوں پر 250 افسر بھرتی کرنے کا انکشاف

Next

موبائل فون سِمز اب بائیو میٹرک کے بجائے نئے طریقے سے فعال ہوں گی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme