Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

دنیا کے آٹھویں عجوبے کہلائے جانے والے ’قراقرم ہائی وے‘ پر بنی دستاوی فلم رلیز

By Akhtar Rasool
جنوری 5, 2022 2 Min Read
0

اسلام آباد – پاکستان اور چین کو زمین کے ذریعے ملانے والی اور دنیا کا آٹھواں عجوبہ کہلائے جانے والی ’قراقرم ہائی وے‘ پر بنائی گئی دستاویزی فلم جاری کردی گئی ہے

’قراقرم ہائی وے: ویئر مین اینڈ ماؤنٹین میٹ‘ کے نام سے بنائی گئی دستاویزی فلم کو پاک فوج کے تعمیراتی ادارے ’فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن‘ (ڈبلیو ایف او) کے تعاون سے دلیریم پروڈکشن نے تیار کیا ہے

دستاویزی فلم کو یکم جنوری 2022 کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) ورلڈ پر نشر کیا گیا، جب کہ بعد ازاں اسے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے یوٹیوب چینل پر بھی ریلیز کیا گیا

پچاس منٹ سے کم دورانیے پر بنائی گئی دستاویزی فلم میں ’قراقرم ہائی وے‘ کے اطراف کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جو کہ سطح سمندر سے چار ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑوں کی بھول بھلیاں پر بنایا گیا ہے

دستاویزی فلم میں ’قراقرم ہائی وے‘ کی تعمیر کے آغاز میں شوٹ کی گئی تاریخی وڈیوز کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر میں ورکر کے طور پر کام کرنے والے انجنیئرز اور ماہرین کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں

دستاویزی فلم میں دنیا کے آٹھویں عجوبے کہلائے جانے والی سڑک کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے حادثات کو بھی پہلی بار بیان کیا گیا ہے

ڈاکیومینٹری میں میزبان و لکھاری مستنصر حسین تارڑ سمیت ہائی وے کی تعمیر میں کردار ادا کرنے والے عہدیداروں اور افراد کو بھی یادداشتیں شیئر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے

واضح رہے کہ ’قراقرم ہائی وے: ویئر مین اینڈ ماؤنٹین میٹ‘ نامی ڈاکیومینٹری کا ٹریلر ابتدائی طور پر آئی ایس پی آر نے 12 دسمبر 2021 کو جاری کرتے ہوئے اسے 18 دسمبر 2021 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا

تاہم بعد ازاں اسے یکم جنوری 2022 کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کیا گیا اور اب اسے نہ صرف سرکاری ٹی وی پر نشر کردیا گیا بلکہ اسے آن لائن بھی جاری کردیا گیا ہے.

Tags:

Karakorum Highway
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سائبر کرائم، ایف آئی اے کو ایک لاکھ شکایت موصول

Next

لیک آڈیو ٹیپ، سیاستدانوں کے بھاشن اور عدم برداشت کا رویہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme