Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

شوگر کے مرض میں پاؤں کا زخم، علاج سالوں میں نہیں اب دنوں میں ممکن

By Akhtar Rasool
جنوری 19, 2022 2 Min Read
0

نئی دہلی – شوگر کے 15 فیصد مریضوں کو پاؤں میں زخم ہونے کی کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کیفیت کو طبی اصطلاح میں (diabtic foot ulcer) کہا جاتا ہے۔ ان زخموں کا کامل علاج طویل عرصے پر محیط ہوتا ہے اور اس کے بعد بھی دوبارہ انفیکشن کا خطرہ باقی رہتا ہے۔ یہ زخم 70 فیصد کیسز میں عضو کو کاٹنے کی وجہ بھی بنتے ہیں۔

تاہم بھارتی ماہرین کی ایک ٹیم نے تحقیق کے ذریعے شوگر کی وجہ سے پاؤں کے زخموں کو دنوں میں مندمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے

بھارت کی بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے مائیکروبائیولوجی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر گوپال ناتھ اور ان کی ٹیم نے روایتی طریقہ علاج، جس میں اینٹی بائیٹوکس شامل ہوتی ہیں، کو چھوڑ کر متبادل طریقہ علاج اپنایا ہے

ان کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس پر مشتمل علاج میں سالوں لگ سکتے ہیں جبکہ اس میں انفیکشن کے دوبارہ ہونے کے چانسز بھی کئی گنا زیادہ ہیں۔

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ bacteriophage therapy جس میں وائرسز کی مدد سے انفیکشن کا خاتمہ کیا جاتا ہے، اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹیریاؤں کا جدید حل ہے

ماہرین نے بیکٹیریوفیج تھیراپی کا تجربہ ایسے ہی مریضوں پر کیا اور نتائج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ امریکا کے نیشنل سینٹر فار بائیوٹیکنالوجی انفارمیشن میں شائع کروائے

تحقیق میں ایسے بیس مریضوں کو منتخب کیا گیا، جو چھ ہفتوں سے شوگر کی وجہ سے پاؤں کے غیر مندمل زخم میں مبتلا تھے۔ تھیراپی کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ زخم چند ہی ہفتوں میں مندمل ہوگیا اور زخم شدہ کھال پہلے جیسی نارمل حالت میں آگئی۔

ایک اور تحقیق میں اڑتالیس مریضوں کا انتخاب کیا گیا، جن کا زخم چھ ہفتوں سے ٹھیک نہیں ہوا تھا اور وہ زخم کے روایتی علاج و احتیاط جاری رکھے ہوئے تھے۔ ان میں بھی بیکٹیریوفیج تھیراپی کے فوری اثرات کا مشاہدہ کیا گیا اور زخم مکمل طور پر ٹھیک ہوگیا

تحقیق بتاتی ہے کہ یہ طریقہ علاج، شوگر کا مرض ہو یا نہ ہو، دونوں حالتوں میں موثر ہے۔ تاہم شوگر کے مریضوں میں زخم مندمل ہونے میں تھوڑا زیادہ وقت درکار ہوتا ہے.

Tags:

bacteriophage therapy
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیفا ایوارڈز؛ لیوانڈوسکی اور الیسکیا پوٹیلاس نے میدان مارلیا

Next

این سی او سی؛ اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے سمیت مختلف پابندیوں کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme