Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نواز شریف کو علاج کے لئے بیرونِ ملک بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا، اسد عمر

By Akhtar Rasool
جنوری 23, 2022 3 Min Read
0

اسلام آباد – وفاقی کابینہ کے ایک اہم رکن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد عمر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیادوں پر بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ سو فیصد صرف وزیراعظم عمران خان نے لیا تھا

مقامی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب سابق وزیراعظم کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، تو وہ کمرے میں موجود پی ٹی آئی کے چھ سے آٹھ سینئر رہنماؤں میں سے ایک تھے

اسد عمر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سابق وزیر اعظم کو جانے کی اجازت دینے کے بارے میں اختلاف رائے تھا

تاہم انہوں نے کہا ”اب وزیر اعظم کو یقین ہے کہ وہ میڈیکل رپورٹس جن کی بنیاد پر نواز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جھوٹی تھیں۔“

سوال کے دوران پروگرام کے میزبان نے نشاندہی کی کہ وزیراعظم عمران خان عدلیہ پر نواز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کا الزام عائد کرتے ہیں، ساتھ ہی اسد عمر سے پوچھا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کس کا تھا؟

بعدازاں اس معاملے پر اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ انہوں نے یہ تبصرہ اس سوال کے تناظر میں کیا جو پوچھا جا رہا تھا یعنی کیا نواز شریف کو ملک چھوڑنے کی اجازت حکومت نے دی تھی یا کسی اور نے۔

اسد عمر نے کہا کہ ‘اس سوال کے جواب میں میں نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلے خود کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہے اور نواز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ صرف اور صرف وزیراعظم نے کیا ہے’

خیال رہے کہ کرپشن کیس میں سزا پانے والے نواز شریف کو نومبر 2019 میں ایک عدالتی حکم پر چار ہفتوں کے لئے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی، ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے ان کی واپسی کی ضمانت لی تھی

ماضی میں وزیراعظم اور ان کے معاونین نے کئی مرتبہ یہ کہتے ہوئے اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی تھی کہ حکومت نے ‘حقیقی میڈیکل رپورٹس’ کی بنیاد پر انہیں علاج کے لیے جانے کی اجازت دی تھی

روانگی سے قبل جب نواز شریف لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے خفیہ طور پر طبی ماہرین کو ان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے بھیجا تھا

اسد عمر نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نواز شریف کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی حمایت کی تھی

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر طبی ماہرین نے بھی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس دیکھیں اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا مشورہ دیا

ان کا کہنا تھا کہ ’طبی ماہرین کا خیال تھا کہ ’ممکنہ طور پر‘ نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا لیکن میڈیکل رپورٹس بتاتی تھیں کہ ان کی حالت سے جان کو خطرہ ہوسکتا ہے

اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ نواز کی میڈیکل ہسٹری کے پیش نظر اور ان کی نئی بیماری کے ساتھ حکومت سیاسی انتقام کی وجہ سے نواز شریف کو علاج سے روکنے کا کوئی الزام قبول کرنے کو تیار نہیں تھی.

Tags:

Nawaz SharifPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”ورک پلیس ہراسمنٹ“ کے خلاف ترمیمی بل 2022 پر عمل کتنا ممکن ہوگا؟

Next

پینشن وصول کرنے کیلئے مردہ شخص پوسٹ آفس پہنچ گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme