Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

فالکن نائن: ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا بے قابو راکٹ جو 4 مارچ کو چاند سے ٹکرائے گا

By Akhtar Rasool
جنوری 29, 2022 3 Min Read
0

لاس اینجلس – ایلون مسک کی ملکیت امریکی نجی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کا ایک راکٹ، جسے سنہ 2015ع میں موسمیاتی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کی غرض سے خلا میں بھیجا گیا تھا، چار مارچ کو چاند کی سطح سے ٹکرا جائے گا

مشن کی تکمیل کے بعد فالکن نائن نامی اس راکٹ میں اتنا ایندھن نہیں تھا کہ وہ واپس زمین پر پہنچ سکے جس کی وجہ سے وہ خلا میں ہی رہ گیا تھا

ماہر فلکیات جوناتھن میکڈاول کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا، جس میں ایک بے قابو راکٹ چاند سے ٹکرائے گا

واضح رہے کہ جوناتھن میکڈاول سائنسدانوں کی اس ٹیم کا حصہ تھے، جس نے تحربے کے طور پر ایک راکٹ نما چیز کو چاند سے ٹکرایا تھا۔ وہ سمجھتے ہیں ”فالکن نائن کے چاند سے ٹکرانے سے معمولی سا اثر ہوگا“

یہ راکٹ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا حصہ ہے، جو انسانوں کو دوسرے سیاروں تک لے جانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے

سنہ 2015ع سے زمین، چاند اور سورج کی مختلف کشش ثقل اس راکٹ کو کئی سمتوں میں کھینچ چکی ہیں، جس کی وجہ سے اس کا راستہ گڈ مڈ ہو گیا

ماہر فلکیات جوناتھن میکڈاول کا کہنا ہے کہ ’یہ راکٹ اب کشش ثقل کے اصول پر چل رہا ہے۔‘

یہ راکٹ اس فضائی کچرے کا حصہ ہے، جنہیں خلائی مشنوں کی تکمیل کے بعد واپسی کے لیے ایندھن کی کمی کی وجہ سے خلا میں چھوڑ دیا جاتا ہے

پروفیسر جوناتھن میکڈاول کے مطابق گذشتہ دس برس میں پچاس کے قریب ایسے بڑے ڈھانچے بے قابو ہوئے، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ اس کی باقاعدہ تصدیق ہو سکی ہے

امید کی جا رہی کہ فالکن نائن راکٹ چار مارچ کو چاند سے ٹکرا کر پھٹ جائے گا

پروفیسر جوناتھن میکڈاول کے مطابق یہ چار ٹن وزنی دھات کا ایک ٹینک ہے، جو پانچ ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک چٹان سے ٹکرائے گا، جس سے ایک چھوٹا سا مصنوعی گڑھا بن جائے گا

یاد رہے کہ اس سے قبل سنہ 2009ع میں ماہر فلکیات ایک تجربے کے طور تقریباً اسی راکٹ کے سائز کی ایک اور چیز کا چاند کی سطح سے ٹکرانے کا تجربہ کر چکے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ فالکن نائن کے چاند سے ٹکرانے سے سائنسدانوں کی معلومات میں کچھ خاص اضافہ نہیں ہوگا

پروفیسر جوناتھن میکڈاول کہتے ہیں ”ابھی تک تو خلا میں پھیلے ہوئے کچرے سے کوئی خطرہ نہیں، لیکن مستقبل میں ہو سکتا ہے۔“

وہ کہتے ہیں کہ ”اگر مستقبل میں چاند کی سرزمین پر بستیاں قائم ہوتی ہیں تو ہمیں خلائی کچرے کے بارے معلومات چاہیے ہوں گی۔“

انہوں نے کہا ”ابھی خلا میں کچرے کی مقدار زیادہ نہیں، لیکن ہمیں اس وقت تک انتظار نہیں کرنا چاہیے جب یہ ایک مسئلے کی شکل اختیار کر لے۔“

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب سے چار مارچ تک کیا ہوگا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ فالکن نائن کشش ثقل کے اصولوں کے تحت چاند کی جانب بڑھتا رہے گا اور چار مارچ کو چاند سے ٹکرا کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔

Tags:

Elon MuskFalcon 9Falcon NineSpaceX
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تقسیم کے وقت بھائی سے بچھڑنے والے سکہ خان کو پاکستانی ویزہ جاری

Next

کوانٹم تباہی: ’کوانٹم کمپیوٹر کے قہر‘ سے خوف کی وجہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme