Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

الطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمے کی کارروائی کا آغاز

By Akhtar Rasool
فروری 1, 2022 2 Min Read
0

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین اپنے خلاف دہشت گردی کے جرم سے متعلق مقدمے کے پہلے روز لندن کی کنگسٹن اپون تھیمز کراؤن کورٹ کے سامنے پیش ہوئے.

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق الطاف حسین پر 22 اگست 2016 کو لندن سے کی گئی اپنی ایک تقریر کے ذریعے پاکستان میں اپنی جماعت کے کارکنوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے.

الطاف حسین کو 2019 میں فرد جرم عائد ہونے سے پہلے گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا ، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے مبینہ طور پر کراچی میں تشدد کو ہوا دینے کے لیے برطانیہ سے کی گئی تقریر کی تحقیقات شروع کرنے کے 3 سال بعد فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

الطاف حسین نے دہشت گردی ایکٹ (ٹی اے سی ٹی) 2006 کے سیکشن ون (2) کے تحت ان پر عائد کردہ الزامات سے بے قصور قرار دینے کی درخواست دی ہے.

68 سالہ الطاف حسین عدالت کے سامنے اعتماد اور پر جوش انداز میں پیش ہوئے، جب وہ احاطہ عدالت میں داخل ہوئے اس وقت ان کے ساتھ لندن میں موجود ان کی پارٹی کے ورکرز اور رشتے دار بھی موجود تھے، اپنی گاڑی سے اترنے کے بعد انہوں نے رپورٹرز سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں برطانوی نظام انصاف پر اعتماد ہے لیکن میں ٹرائل سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کروں نہیں کروں گا کیونکہ معاملہ عدالت میں زیر ساعت ہے، وہ وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت کے اندر داخل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی 45 سالہ جد وجہد کے دوران میں کئی مرتبہ اس طرح کی کئی مشکلات اور امتحانات کو برداشت کرچکا ہوں، اللہ نے مجھے طاقت دی اور میں ثابت قدم رہا ،میں کبھی بڑے سے بڑے چینلج کے دوران بھی مایوس نہیں ہوا اور نہ ہی میں آج مایوس ہوں، میں اپنے سپورٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں افواہوں پر توجہ نہ دیں، بس متحد رہیں اور دعا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی موجودہ صورتحال میں کیا ہوگا، کیا نہیں ہوگا، اس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ چاہے کوئی سیاسی رہنما اور سیاسی جماعت ہو، بس پاکستان کے سب سے بڑے معاشی شہر کی ترقی اور امن کے لیے کام ہونا چاہیے۔

اپنی صحت سے متعلق سوال کے جواب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے شروع میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد سے وہ زیادہ بہتر محسوس نہیں کر رہے.

Tags:

Altaf Hussain
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اکثریت پاکستانی ملکی سیاسی و معاشی سمت سےغیر مطمئن ہے، سروے رپورٹ

Next

پشاور سمیت 29بڑے شہروں کا پانی پینے کیلئے غیرمحفوظ ہونے کا انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme