Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

میاں چنوں واقعہ: مقدمے میں نامزد مزید 6 مرکزی ملزمان سمیت 17 افراد گرفتار

By Akhtar Rasool
فروری 14, 2022 2 Min Read
0

میاں چنوں – صوبہ پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے مزید چھ مرکزی ملزمان سمیت سترہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے

پنجاب پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد مزید چھ مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے بعد گرفتار مرکزی ملزمان کی مجموعی تعداد اکیس ہوچکی ہے

آج گرفتار ہونے والے ملزمان میں سدابہار، مطلوب، رفاقت، عنصر حسین ولد محمد نواز ، عنصر حسین اور محمد شفیق شامل ہیں

یاد رہے کہ افسوسناک واقعے کے مقدمے میں تینتیس افراد کو نامزد کیا گیا ہے، تاہم اب تک مجموعی طور پر ایک سو دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو شہریوں کو اشتعال دلاتے، اینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری پر تشدد کرتے دیکھا گیا تھا، گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

مقدمے کا اندراج تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 353، 186، 148، 149 اور انسداد بد عنوانی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 اے کے تحت تشدد سے قتل کے تحت درج کیا گیا ہے

واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ دستیاب فوٹیجز اور شواہد کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے

انہوں نے کہا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں رات بھر چھاپے مارتی رہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خفیہ آپریشن بھی کیا جارہا ہے

خیال رہے کہ واقعہ 12 فروری کو پیش آیا تھا، جب گاؤں جنگل ڈیرہ میں مغرب کی نماز کے بعد اس طرح کے اعلانات ہوئے کہ ایک شخص نے قرآن کے اوراق پھاڑ کر انہیں نذرِ آتش کردیا، اعلانات سن کر سیکڑوں مقامی افراد جمع ہوگئے اور اسے پہلے درخت سے لٹکایا اور پھر اینیٹیں مار کر قتل کردیا

ایک عینی شاہد کے مطابق پولیس ٹیم نے گاؤں پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا تھا لیکن ہجوم نے اسے ایس ایچ او کی حراست سے چھین لیا۔

مقتول کے بڑے بھائی نے بتایا تھا کہ مقتول 17 سے 18 سال سے ذہنی بیماری میں مبتلا تھے اور گزشتہ ماہ گاؤں واپس آنے سے پہلے تک کراچی میں دوسرے بھائی کے ساتھ رہ رہے تھے

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ برسوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہے لیکن صحت یاب نہیں ہو سکے، مقتول کی بیوی نے اسی معاملے پر طلاق لے لی تھی جبکہ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی ہے

مقتول کے بھائی نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز وہ سگریٹ خریدنے گئے تھے، شام تک واپس نہیں آئے اور بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ انہیں توہین مذہب کے الزام میں قتل کردیا گیا ہے

واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے واقعے کےذمہ داروں اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کی تھیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مشرقی یروشلم میں جھڑپیں، درجنوں افراد زخمی

Next

لاہور کے نجی اسکول کی چھت سے کود کر طالب علم کی خودکشی کی کوشش، وجہ کیا تھی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme