سی ایس ایس کے امتحان کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

نیوز ڈیسک

ملک بھر سے تمام تر امیدوار جو سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ 5 اکتوبر 2020 سے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں

طلبہ سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) پورٹل پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں جب کہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 نومبر ہے

درخواست دہندگان کو لازمی دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست کی ہارڈ کاپی فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ہیڈ کوارٹر میں 13 نومبر 2020 سے پہلے جمع کروانا ہوگی

امتحانات 18 فروری 2021ع سے ملک کے 19 شہروں میں ہوں گے، جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گلگت، گوجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، لاڑکانہ، ملتان، مظفر آباد، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں

گریجویشن میں سیکنڈ ڈویژن رکھنے والے 21 سے 30 سال کے بعد مرد و خواتین بشمول خصوصی افراد امتحانات دینے کے اہل ہوں گے جب کہ خصوصی افراد کے لیے عمر میں 2 سال کی رعایت ہوگی

خواہشمند طالبات فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ http://www.fpsc.gov.pk/ سے فارم ڈاؤن کر سکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close