Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اینڈرائڈ فونز میں اسٹوریج ختم ہونے کا مسئلہ ماضی کا قصہ بننے کے قریب

By Akhtar Rasool
مارچ 10, 2022 2 Min Read
0

کراچی – اسمارٹ فونز میں اسٹوریج ختم ہونے پر لوگوں کو مزید اسپیس کے لیے ایپس کو اَن انسٹال کرنا پڑتا ہے

ویسے تو فونز میں اسٹوریج بڑھانے کے آپشن کے باعث یہ زیادہ مسئلہ نہیں رہا مگر ہر ایک کے فون کی اسٹوریج کو اپ گریڈ کرنے کے قابل نہیں ہوتا

لیکن اب گوگل نے اس مسئلے کو ماضی کا قصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے

گوگل نے اینڈرائڈ فونز کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے، جو کچھ ایپس کی اسٹوریج کو زیادہ سے زیادہ 60 فیصد تک کم کرسکتا ہے

اس فیچر کو ایپ آرکائیونگ کا نام دیا گیا ہے اور یہ اینڈرائڈ صارفین کے لیے رواں سال کسی وقت دستیاب ہوگا

یعنی کسی ایپ کو مکمل اَن-انسٹال کرنے کی بجائے یہ فیچر اس کے کچھ حصوں کو عارضی طور پر ریموو کردے گا اور ایک نئی قسم کا اینڈرائڈ پیکج بن جائے گا جسے ”آرکائیوڈ اے پی کے“ کا نام دیا جائے گا

یہ پیکج ڈیٹا کو اس وقت تک کے لیے محفوظ کردے گا، جب تک آپ ایپ کو مکمل طور پر ری-اسٹور نہ کردے

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک بار لانچ ہونے کے بعد یہ فیچر صارفین اور ڈویلپرز دونوں کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوسکے گا

کمپنی کے مطابق ایپ کو فون سے نکال باہر کرنے کی بجائے صارفین اسے آرکائیو میں ڈال کر عارضی طور پر اسپیس کو بڑھا سکیں گے

صرف یہی نہیں، بلکہ ایپ کو دوبارہ ری ایکٹیو کرنا بھی آسان اور تیز رفتاری سے ممکن ہوگا

اسی طرح ڈویلپرز کو بھی کم اَن-انسٹالز سے فائدہ ہوگا

یہ فیچر سب سے پہلے ڈویلپرز کو ہی دستیاب ہوگا، جس کے بعد عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا.

Tags:

AndroidStorage
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پلاسٹک ری سائیکلنگ ماحول دشمن ’زہریلے فضلے‘ کی وجہ: امریکی ماحولیاتی ادارہ

Next

”دوزخ جیسی دنیا میں آنے والی جنت“ اپنی سات دن کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا شقی القلب باپ گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme