Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سندھ حکومت جنگلات کی زمین کے غیرقانونی الاٹمنٹ کا تحفظ کر رہی ہے، سپریم کورٹ

By Akhtar Rasool
اکتوبر 14, 2020 2 Min Read
0

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت جنگلات کی زمین کے غیرقانونی الاٹمنٹ کا تحفظ کر رہی ہے

سپریم کورٹ میں دریاؤں، نہروں کے اطراف شجرکاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درختوں کی کٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کو ہدایت کی تھی کہ جنگلات کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرے، لیکن سندھ حکومت نے قانون بنالیا کہ جو الاٹمنٹ ہوچکی وہ برقرار رہے گی، دوسرے الفاظ میں سندھ حکومت غیرقانونی الاٹمنٹ کا تحفظ کر رہی ہے

چیف جسٹس نے کہا کہ کمراٹ اور سوات میں سارے درخت کاٹ دیے گئے ہیں، نتھیا گلی اور مری میں درختوں کا صفایا ہورہا ہے، یہی صورتحال رہی تو پانچ سال بعد کے پی میں سیاحت ختم ہوجائے گی، لوگ قدرتی حسن دیکھنے ہی کے پی میں جاتے ہیں، درخت کاٹنے سے برفباری بھی بند ہوجائے گی، دریائے سندھ کے اطراف کوئی درخت نظر نہیں آتا، کچے کا سارا علاقہ سندھ حکومت نے کاشتکاری کے لیے نجی افراد کو دے دیا، حالانکہ کچے کی سرکاری زمین پر تو گھنے جنگل ہونے چاہییں

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پنجاب میں عدالتی حکم پر دو لاکھ درخت لگائے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دو دو فٹ کے جو درخت لگائے وہ تو بکریاں کھا جائیں گی، کم سے کم چھ فٹ کے درخت لگائے جائیں

سرکاری وکیل نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک 40 ہزار درخت لگائے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ درخت صرف کاغذوں میں ہی نہیں لگانے، ایسی بات کریں جس کی ہم مجسٹریٹ سے تصدیق بھی کروا سکیں

عدالت نے جنگلات اور آب پاشی کے چاروں صوبائی سیکرٹری کو طلب کرلیا اور اسلام آباد انتظامیہ سے بھی ندیوں کے اطراف شجرکاری کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

افغانستان میں دو فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرا گئے، 9 اہلکار ہلاک

Next

موبائل فون اچانک جیب میں پھٹنے کا انوکھا واقعہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme